فرانس:ٹیکس وصولی کا نیا قانون پارلیمان سے منظور

فرانسیسی پارلیمان نے  سوشلسٹ حکومت کی طرف سے پیش کردہ  ٹیکس کٹوتی کے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے

613810
فرانس:ٹیکس وصولی کا نیا قانون پارلیمان سے منظور

فرانسیسی پارلیمان نے  سوشلسٹ حکومت کی طرف سے پیش کردہ  ٹیکس کٹوتی کے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے ۔

 اس قرارداد کی مخالفت کرنے والے  دائیں بازو کے بعض ارکان    نے اجلاس کا بائیکاٹ بھی کیا مگر  رائے دہی میں پڑنے والے ووٹ  بل کو منظور کروانے کےلیے کافی رہے۔

  اب اس قرارداد کو  سینیٹ میں پیش  کیا جائے گا جہاں سے منظوری ملنے کی صورت میں  اسے 2018 میں  نافذ العمل بنا دیا جائے گا۔

 اس قانون کی رو سے فرانس   میں سرکاری ملازمین، مزدوروں  اور ریٹائرڈ ملازمین    پر عائد ٹیکس ان کے مالی ذرائع کے حساب سے وصول   کیا جائے گا جبکہ  کمپنیوں کے مالکان  اپنے ٹیکس کو  پرانے نظام کے تحت ادا کرنا جاری رکھیں گے۔

 وزیر خزانہ مائیکل ساپین نے کہا  ہے کہ یہ  نیا قانون ایک تاریخ ساز  پیش رفت ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں