ترکی ۔ ایران تجارتی ترقی میں بینکاری کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ نہات زیبک چی

ترکی میں ایران کا میلاد بینک کھل گیا ہے ، ترکی کا خلق بینک بھی ایران میں کام کر رہا ہے، اسی طرح ہم ایران میں ترکی کے زراعت بینک کے کھلنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔ زیبک چی

604690
ترکی ۔ ایران تجارتی ترقی میں بینکاری کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ نہات زیبک چی
zeybekci,tahran1.jpg

ترکی کے وزیر اقتصادیات نہات زیبک چی نے کہا ہے کہ ترکی اور  ایران کے درمیان تجارتی ترقی میں بینکاری کا شعبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے ایک روزہ دورے کے بعد نہات زیب کچی نے اپنے بیان میں  کہا ہے کہ ترکی اور ایران تعلقات میں تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ بینکاری  میں بھی ترقی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے بینکوں کے ایران میں خدمات دینےا ور ایرانی بینکوں کے  ترکی میں  خدمات دینے کے لئے  ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس سے متعلق پہلے سے طے شدہ سمجھوتہ موجود ہے اور آنے والے دنوں میں ہم اس بارے میں اہم اقدامات کا مشاہدہ کریں گے۔

زیب کچی نے کہا کہ ترکی میں ایران کا میلاد بینک کھل گیا ہے ، ترکی کا خلق بینک بھی ایران میں کام کر رہا ہے۔  اسی طرح ہم ایران میں ترکی کے زراعت بینک کے کھلنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔

تہران میں ترک تجارتی مرکزTTM کے کھلنے کے پروگرام کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے زیب کچی نے کہا کہ ترکی کی وزارت اقتصادیات، برآمدات کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے دنیا کے 13 مراکز میں TTM کھولنے کا پروگرام رکھتی ہے اور اس سلسلے میں پہلا TTM تہران میں کھولا جا رہا ہے اسی طرح ہم ایران میں زراعت بینک کے کھلنے کے بھی خواہش مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی بینکوں کے درمیان طے شدہ سمجھوتوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان قومی کرنسی کے استعمال سے متعلق تکنیکی کام اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورہ ایران کے دوران زیب کچی نے ایران کے نائب صدر  اوّل اسحاق جہانگیری اور ایران کے وزیر مواصلات و ٹیکنالوجی محمود واعظی کے ساتھ ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ملاقات بھی، زیب کچی اور ایرانی وزیر ِمعدنیات ، صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادے کی شرکت سے ہوئی۔

دورہ ایران میں مرکزی بینک ، زراعت بینک، استنبول اسٹاک مارکیٹ، ترک صنعت کاروں ا ور کاروباری  حضرات کی سوسائٹی TUSIAD ، مستقل صنعتکاروں ا ور کاروباری حضرات کی سوسائٹی MUSIAD، ترک برآمد کنندگان سوسائٹی اور بین الاقوامی ٹرانسپورٹر سوسائٹی کے نمائندے وزیر اقتصادیات نہات زیب کچی کے ہمراہ تھے۔



متعللقہ خبریں