چین میں مقروض افراد پر فضائی اور ٹرینوں کے سفر پر پابندی لگا دی گئی

چین میں  واجب الادا قرضوں کے نا دہندہ  5 ملین  افراد  پر  فضائی  اور 1٫6 ملین افراد پر  ٹرینوں کے سفر    کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا

602886
چین میں مقروض افراد پر فضائی اور ٹرینوں کے سفر پر پابندی لگا دی گئی

چین میں  واجب الادا قرضوں کے نا دہندہ  5 ملین  افراد  پر  فضائی  اور 1٫6 ملین افراد پر  ٹرینوں کے سفر    کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔

 چینی  کمیونسٹ پارٹی    کے اخبار گلوبل ٹائمز  کےمطابق ،  واجب الاداقرضوں   کے نادہندگان  4٫9 ملین افراد   پر فضائی اور 1٫6 ملین افراد پر ٹرینوں کے ذریعے سفر پر پابندی  لاگو کر دی گئی ہے۔

  نائب وزیر ترقیاتی امور  لیئن وی لیانگ نے بتایا ہے کہ چین میں  ہر  فرد کو انفرادی طور پر  قرضوں کے حصول کےلیے ایک کوڈ دیا جاتاہے تاکہ  ملک کے سماجی قرضوں کے نظام سے اُس کی    واقفیت  پیدا ہو سکے ۔

 لیئن    کا کہنا تھا کہ  اس وقت ملک بھر میں  37 انتظامی اداروں کی  شراکت سے ایک پلیٹ فارم   قائم کیا گیا ہے  جوس کی بدولت  640 ملین  سے زائد  قرضہ دہندگان  کے بارے میں  معلومات اکٹھا کی گئی ہیں۔

 نائب  وزیر نے یہ بھی بتایا  کہ  سخت سزاوں  کے خوف سے   4 لاکھ سے زائد افراد نے  اپنے قرضوں کو وقت مقررہ پر ادا کیا ہے



متعللقہ خبریں