بھارت میں ٹیکس معاف کرنے کی مہم کے دوران دس بلین ڈالر کے اثاثے برآمد

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کالا دھن ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں نے 65 ہزار 250 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کر دیا ہے

581266
بھارت میں ٹیکس معاف کرنے کی مہم کے دوران دس بلین ڈالر کے اثاثے برآمد

بھارت میں ٹیکس معاف کرنے  کی مہم کے دوران   دس بلین ڈالر کے اثاثے  برآمد کرلیے گئے ہیں۔

بھارت کی وزارتِ خزانہ نے چار ماہ قبل  شروع کردہ اس مہم  کے بعد  دس بلین ڈالر کے اثاثے چھپائے جانے کا پتہ چلایا ہے۔

 بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کالا دھن ظاہر کرنے کی اسکیم کے تحت بھارتی شہریوں نے 65 ہزار 250 کروڑ روپے کا کالا دھن ظاہر کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل 64 ہزار 275 افراد نے اپنا کالا دھن ظاہر کیا۔ جن افراد نے یہ آمدنی ظاہر کی ہے انہیں سزا نہیں دی جائے گی مگر ان پر 45 فی صد ٹیکس اور جرمانہ ضرور لگے گا۔



متعللقہ خبریں