دوچے بینک کی امریکہ کو 14 ارب ڈالر کی ادائیگی سے انکاری

دوچے بینک کی  پیش  کش 14 ارب ڈالر سے کہیں  کم سطح پر  ہو گی  اور اس حوالے سے  مذاکرات     حال ہی میں  شروع ہوئے ہی

572125
دوچے  بینک  کی امریکہ کو 14 ارب ڈالر کی ادائیگی سے انکاری

جرمن   ڈوچے بینک نے متحدہ امریکہ  کی حکومت کی جانب سے  مطالبہ کردہ 14 ارب ڈالر کے مصالحتی    ہرجانے کو ادا  نہ کر سکنے کااعلان کیا ہے۔

دوچے   بینک سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ  میں واضح کیا گیا ہےکہ  امریکی  وزارت انصاف   کے ساتھ  سن 2005 تا 2007    طے پانے والے     مورگیج  کے معاہدے  کےحوالے سے مذاکرات کیے  گئے ہیں۔

اس ضمن میں امریکی    پریس میں  شائع ہونے والی    خبریں    درست ہیں  تا ہم   وزارت  انصاف  بینک سے کسی پیشکش کی منتظر ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  دوچے بینک کی  پیش  کش 14 ارب ڈالر سے کہیں  کم سطح پر  ہو گی  اور اس حوالے سے  مذاکرات     حال ہی میں  شروع ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت انصاف نے اس موضوع کے حوالے سے  کسی قسم کا کوئی اعلان  جاری نہیں کیا۔

دریں اثناء    نیو یارک اسٹاک  مارکیٹ میں دوچے بینک کے  حصص    میں    اس خبر کے بعد  9٫7 فیصد کی  کساد بازاری کا مشاہدہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں