سعودی عرب اور روس تیل قیمتوں میں استحکام لانے پر آمادہ

سعودی عرب اور روس نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے دو طرفہ تعاون کا منصوبہ طے  کیا ہے

566160
سعودی عرب اور روس تیل قیمتوں میں استحکام لانے پر آمادہ

سعودی عرب اور روس نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے دو طرفہ تعاون کا منصوبہ طے  کیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں ملکوں نے  تیل کی منڈیوں میں استحکام کے لیے مطلوبہ اقدامات کی خاطر  ایک مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا ہے۔

خبر  کے مطابق،سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے اپنے روسی ہم منصب الیکسینڈر  نوفاک کے ہمراہ ایک مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں کی وجہ سے روس اور سعودی عرب دونوں مشکلات سے گزر رہے ہیں  اور  موجودہ وقت ان مسائل کے حل کے لیے نہایت موزوں ہے لہذا  ریاض اور ماسکو نے عالمی  تیل منڈیوں میں استحکام کے لیے مل کر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

سعودی وزیر کا  یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کی کوششیں صرف دوملکوں کی کوششوں تک محدود نہیں ہونی چاہئیں بلکہ تیل پیدا کرنے والے تمام ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی منڈی میں استحکام کے لیے مل کر اقدامات کریں۔



متعللقہ خبریں