فروغ سرمایہ کاری کےلیے مخصوص نظام متعارف کروایا جائے گا:الوان

وزیر ترقیاتی  امور  لطفی الوان  نے بتایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے  ایک نیا ترغیباتی نظام تشکیل دیا جائے گا

554456
فروغ سرمایہ کاری کےلیے مخصوص نظام متعارف کروایا جائے گا:الوان

وزیر ترقیاتی  امور  لطفی الوان  نے بتایا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے  ایک نیا ترغیباتی نظام تشکیل دیا جائے گا۔

 وزیر   الوان نے  پولینڈ اور رومانیہ کے دوروں کے بعد ملکی حالات حاضرہ سے متعلق اپنے تاثرات کا اظہار کیا   اور کہا کہ  15 جولائی  کے واقعات     کا مقصد ترکی میں  انتشار پیدا کرنا تھا لیکن  باغی عناصر کے عزائم  شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ  25 ممالک کا دورہ کرتےہوئے  ترکی کے خلاف  عالمی ذرائع ابلاغ میں  جگہ پانے والی  بے بنیاد خبروں کی تلافی  کرنے اور  مذکورہ ممالک پر ترکی کا اعتماد  بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ان دوروں مین  ترک ایوان  تجارت انجمن تاجران و صنعت کار،خارجہ تعلقات   کی کمیٹی اور  ادارہ برائے ترک برآمدکنندگان     کے وفود بھی ہمراہ ہونگے۔

  رومانیہ اور پولینڈ کے دوروں کے بارے میں  انہوں نے کہا کہ  بالخصوص رومانیہ میں گولن تحریک کی ایک یونیورسٹی اور  بعض  اسکول  موجود ہیں  جن کےپس پردہ عزائم کے  بارے میں مقامی عہدے داروں کو مطلع کر دیا  گیا ہے۔

 ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے بارے میں  وزیر الوان نے کہا کہ  اس سلسلے میں ایک   ترغیباتی نظام متعارف کروایا جائے گا  جس میں خاص طور سے  پیٹرو کیمیکل   اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری   کے  امکانات بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

 

ا



متعللقہ خبریں