ترکی سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک ہے: فری برگ

بزنس سویڈن    کی ترک شاخ  کے صدر  ایرک فری برگ نے   کہا ہے کہ   موجودہ حالات میں  ترکی  سرمایہ کاری کےلیے ایک محفوظ ملک ہے

546155
ترکی سرمایہ کاری کے حوالے سے محفوظ ملک ہے: فری برگ

بزنس سویڈن    کی ترک شاخ  کے صدر  ایرک فری برگ نے   کہا ہے کہ   موجودہ حالات میں  ترکی  سرمایہ کاری کےلیے ایک محفوظ ملک ہے۔

 سویڈن کے  اقتصادی  اخبار dagens industry کو انٹرویو دیتےہوئے فری برگ نے  کہا کہ اس وقت  ترکی میں 100 کے قریب  سویڈش کمپنیاں موجود ہیں  جن کے درمیان  سروے کیا گیا ۔

 ان کمپنیوں میں سے 65  نے جواب دیا کہ   15 جولائی کے  واقعات کے  بعد ترکی میں  معاشی سرگرمیاں  معمول کے مطابق  رہیں   لہذا اس وقت ترکی کا شمار سرمایہ کاری کےلیے محفوظ ترین ممالک میں ہوتا ہے۔

 اسی اخبار  کو    ایک بیان دیتےہوئے ایسٹ کیپیٹل ٹرکی    کے ماہر ایمرے اک چکمک  نے   کہا کہ   بغاوت کی ناکام کوشش کے باوجود  اس وقت ترکی میں    سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں