ترکی:اندرون وبیرون ملک فضائی مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ مہینے اندرون ملک  پروازوں کی تعداد 79 ہزار 451 جبکہ بیرون ملک پروازوں کی  تعداد 50 ہزار 144 ریکارڈ کی گئی  جبکہ   ترکی کی فضائی حدود کو  32 ہزار 995 پروازوں نے استعمال کیا

528349
ترکی:اندرون وبیرون ملک فضائی مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

ترکی  کی شہری  ہوابازی کے ادارے  کےمطابق ،ملک میں گزشتہ ماہ فضائی آمدو رفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

  ایک رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ مہینے اندرون ملک  پروازوں کی تعداد 79 ہزار 451 جبکہ بیرون ملک پروازوں کی  تعداد 50 ہزار 144 ریکارڈ کی گئی  جبکہ   ترکی کی فضائی حدود کو  32 ہزار 995 پروازوں نے استعمال کیا ۔

 رپورٹ میں مسافروں کی تعداد  کے بارے میں  اعداد و شمار کو جگہ دی گئی ہے جس کی رو سے اندرون ملک مسافروں کی تعداد 8 ملین  4 لاکھ دس  ہزار 304  اور بیرون ممالک   مسافروں  کی تعداد  6  ملین  دو  لاکھ 32 ہزار 308  کے لگ بھگ رہی ۔



متعللقہ خبریں