فرانس: ایندھن کی کمی شدت اختیار کر گئی ،پائلٹوں نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کرلیا

فرانسیسی پائلٹوں کی یونین نے اپنے بیان میں  کہا  ہے کہ   آئندہ ہفتے ہوا بازی  کا شعبہ بھی غیر معینہ مدت کےلیے ہڑتال پر چلا جائے گا  جس کی حتمی تاریخ کا  اعلان جلد ہی کیا جائے گا

500835
فرانس: ایندھن کی کمی شدت اختیار کر گئی ،پائلٹوں نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کرلیا

فرانس  میں محنت کشوں کے نئے قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج  کے نتیجے میں کی جانے والی ہڑتال  سے  ایندھن کی قلت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

 فرانسیسی پائلٹوں کی یونین نے اپنے بیان میں  کہا  ہے کہ   آئندہ ہفتے ہوا بازی  کا شعبہ بھی غیر معینہ مدت کےلیے ہڑتال پر چلا جائے گا  جس کی حتمی تاریخ کا  اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

  یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے   فرانسیسی ریلوے نے  غیر معینہ مدت کےلیے ہڑتال   کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

  حکام  کو خدشہ ہے کہ  دس جون   سے شروع ہونے والے یورپی فٹ بال لیگ کے مقابلوں  کو دیکھنے کے لیے  آنے والے سیاحوں کو بھی ان ہڑتالوں سے    کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 فرانسیسی سیاحتی شعبہ بھی ان ہڑتالوں سے پریشان   ہے  جس کے نتیجے میں  پیرس کے ہوٹلوں میں سیاحوں کے قیام  کی شرح میں  7٫7 فیصد کمی ہوئی ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ  پیرس   سے وابستہ سیاحتی شعبہ  بلدیاتی بجٹ کو  13 فیصد آمدنی  فراہم کرتا ہے ۔



متعللقہ خبریں