موڈیز: ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کی شرح مِں کمی کی توقع

ترکی میں اقتصادی بڑھوتی  کی اس  سال کی توقع  3.4 فیصدا ور آئندہ سال کی توقع 3.6  فیصد ہے۔ موڈیز

480204
موڈیز: ترکی کی اقتصادی بڑھوتی کی شرح مِں کمی کی توقع

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ  کے ادارے موڈیز  نے کہا ہے کہ ترکی میں اقتصادی بڑھوتی  کی اس  سال کی توقع  3.4 فیصدا ور آئندہ سال کی توقع 3.6  فیصد ہے۔

موڈیز  کی "ترکی کے کولیٹرل ٹرسٹ بانڈز  سے  متعلق آراء" کے عنوان سے منعقدہ  ٹیلی کانفرنس کی پریزنٹیشن میں کہا  گیا  ہے کہ ترکی کی رواں سال کی اقتصادی بڑھوتی 3.4  فیصدا ور  2017  کی اقتصادی بڑھوتی  3.6  فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے مزید یہ کہ ترکی میں بڑھوتی کی رفتار میں سستی بینکوں اور  قرضہ دار کے اعتماد پر دباو  ڈال رہی ہے۔

پریزنٹیشن میں کہا گیا کہ ترکی میں قرضوں میں اضافہ سال 2012 سے 2013 کے دور میں 20 سے 30 فیصد کی سطح پر رہا جبکہ سال 2015 میں یہ شرح کم ہو کر 19 فیصد تک رہ گئی ہے اور آئندہ دنوں میں بھی قرضے لینے میں کمی    کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں