مراد چیتن کھایا ،ترکی کے مرکزی بینک کے نئے گورنر

ڈالر کا ایکسچینج ریٹ کم ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ نے اپنے دن کا آغاز بڑھوتی کے ساتھ کیا ہے

469328
مراد چیتن کھایا ،ترکی کے مرکزی بینک کے نئے گورنر

مراد چیتن کھایا ،ترکی کے مرکزی بینک کے نئے گورنر متعین ہو گئے ہیں۔

شان لی عرفا میں کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں نائب وزیر اعظم اور حکومتی ترجمان نعمان قرتلمش نے کہا کہ تعیناتی کے فیصلے پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔

سابق گورنر ایردیم باشچی نے 14 اپریل 2011 میں اپنے فرائض کا آغاز کیا اور ان کے عہدے کی مدت 19 اپریل کو پوری ہو رہی ہے۔

باشچی کو اقتصادی تعاون و ترقیاتی تنظیم OECD کے سفیر کے طور پر متعین کیا جائے گا۔

مارکیٹوں نے نئے گورنر کی تعیناتی پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈالر کا ایکسچینج ریٹ کم ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ نے اپنے دن کا آغاز بڑھوتی کے ساتھ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں