بوئنگ کا 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

طیارہ ساز بوئنگ کمپنی نے بتایا ہے کہ مالیت کم کرنے کے پیش نظر 4 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے

461770
بوئنگ کا 4 ہزار ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ

طیارہ ساز بوئنگ کمپنی نے مالیت کم کرنے کے پیش نظر 4 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق ، وہ دنیا بھر سے اپنے ملازمین کی دو فیصد تعداد کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے نتیجے میں جون تک 1600 اور اس کے بعد مرحلہ وار طور سے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے فارغ کر دیئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کمپنی کو اس سال کے اوائل میں حصص کے کاروبار میں 9 فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بوئنگ کا یہ فیصلہ ،اُس کی حریف ائیر بس کمپنی کی عالمی منڈیوں میں طلب میں اضافہ کرے گا۔

بوئنگ میں اس وقت دنیا بھر میں 1 لاکھ 61 ہزار 400 ملازمین بر سر روزگار ہیں۔



متعللقہ خبریں