آذری سینٹرل بینک نےسود کی شرح 7 فیصد کر دی

آذربائیجان کےسینٹرل بینک نےسود کی شرح میں دو پوائنٹس بڑھاتےہوئے اسے 5 سے 7 فیصدکرنے کا اعلان کیا ہے

444317
آذری سینٹرل بینک نےسود کی شرح 7 فیصد کر دی

آذربائیجان کےسینٹرل بینک نےسود کی شرح میں دو پوائنٹس بڑھاتےہوئے اسے 5 سے 7 فیصدکرنے کا اعلان کیا ہے۔

بینک حکام کے مطابق،مالی منڈیوں اور معاشی استحکام میں توازن کےلیےسود کی شرح میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھاجس کا اطلاق آج سے کیا جا رہا ہے۔

بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرمائے کی بلا تعطل فراہمی کےلیے سود کی بلند سطح کو دس فیصد سے 17 فیصد کر دیا گیا ہےجبک ہزیریں سطح فی الوقت دو فیصد کے لگ بھگ رہے گی ۔

یاد رہے کہ آذربائیجان میں سود کی شرح گزشتہ 15 فروری کوتین فیصد سے بڑھاتے ہوئے 5 فیصد کر دی گئی تھی ۔



متعللقہ خبریں