نئے سال میں مکانات کی خرید میں تیزی

ترکی میں غیر ملکیوں کے خرید کردہ مکانات کی تعداد جنوری 2016 میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.4 فیصد زیادہ رہی

439247
نئے سال میں مکانات کی خرید میں تیزی

غیر ملکیوں نے مکانات کی خرید میں نئے سال کو تیزی سے شروع کیا ہے۔

ترکی میں غیر ملکیوں کے خرید کردہ مکانات کی تعداد جنوری 2016 میں گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 13.4 فیصد زیادہ رہی۔

ترکی کے محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکیوں نے جنوری کے مہینے میں ایک ہزار 462 مکانات خریدے۔

ان خرید کردہ مکانات میں سے نصف عراقی، سعودی ، کویتی اور روسی شہریوں نے خریدے۔

تاہم مکان خریدنے کے لئے شہر کے معاملے میں غیر ملکیوں کی پہلی ترجیح اس سال بھی برقرار رہی۔

ماہِ جنوری میں استنبول میں 498 مکانات فروخت ہوئے اس کے بعد 315 مکانات کی فروخت کے ساتھ انطالیہ دوسرے نمبر پر ، 129 مکانات کی فروخت کے ساتھ برصا تیسرے اور 84 مکانات کی فروخت کے ساتھ یالووا چوتھے نمبر پر رہا۔

غیر ملکیوں کے لئے مکانات کی فروخت میں سالانہ سطح پر سب سے زیادہ اضافہ جس تحصیل میں ہوا وہ 391 مکانات کے ساتھ ترابزون رہا۔

اس تحصیل کے بعد 65.9 فیصد کے ساتھ انقرہ کا اور 59.3 فیصد کے ساتھ برصا کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں