امریکہ اور کیوبا کے درمیان پروازوں کا آغاز ہوگیا

امریکہ اور کیوبا نے گزشتہ روز ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی تجارتی اور مسافر طیاروں کو کیوبا کےلیے روزانہ کی بنیاد پر110 پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے۔

434015

سرد جنگ کے دور میں پانچ عشروں تک سر د مہری کے تعلقات کے بعد، دونوں ملکوں کے درمیان بحال ہونے والے نئے کاروباری تعلقات کے حوالے سے یہ ایک اہم کڑی ہے۔

امریکی نقل و حمل کے محکمے کے سربراہ، انتھونی فوکس اور اُن کے کیوبا کے ہم منصب ادیل روڈرکس نے ہوانا میں منعقدہ ایک تقریب میں معاہدے پر دستخط کیے؛جس کے تحت کیوبا کے دارالحکومت کی جانب 20 پروازیں جائیں گی جو کہ موجودہ 15 چارٹرڈ فلائیٹس کے علاوہ ہوں گی۔

باقی نئی پروازیں جو اِسی سال شروع ہو سکتی ہیں کیوبا کے 9 دیگر شہروں کی جانب جائیں گی جہاں ہوانا کے مقابلے میں کم پروازیں چلتی ہیں۔

متعللقہ خبریں