عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس

اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر اعظم احمد داؤد اولو کر رہے ہیں اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور نائب وزیر اعظم مہمت شمشک بھی ان کے ہمراہ ہیں

423529
عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس

عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس آج سویٹزر لینڈ کے شہر ڈاؤس میں شروع ہو رہے ہیں ۔
اس اجلاس میں ترکی کی نمائندگی وزیر اعظم احمد داؤد اولو کر رہے ہیں اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور نائب وزیر اعظم مہمت شمشک بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ وزیر اعظم داؤد اولو نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرنے والے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی کیساتھ ملاقات کی ۔ دونوں سربراہان نے جزیرے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعظم داؤد اولو نے اس کے بعد دنیا کے سب سے بڑے بینک چین انڈسٹری اور تجارت بینک کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ییان گنگ کیساتھ ملاقات کی ۔وہ اپنے دورے کے دوران متعدد ممالک کے سربراہان اور اقتصادی ماہرین کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔
عالمی اقتصادی فورم کے ایجنڈے کے سر فہرست معاملات شام کا بحران اور عالمی آمدنی کی تقسیم میں عدم توازن ہیں ۔ اس فورم میں 100 سے زائد ممالک کے اڑھائی ہزار ماہرین شرکت کر رہے ہیں ۔اجلاس میں امریکہ کے نائب صدر جو بائیڈن،وزیر خارجہ جان کیری ،برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ،اسرائیل کےوزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو ،یونان کے وزیر اعظم الکسیس چپراس ،کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈاو ،آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف ،شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی ،ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اجلاس 23 جنوری تک جاری رہیں گے ۔
۔



متعللقہ خبریں