استنبول اسٹاک مارکیٹ اب اپنا کام ایک سیشن میں پورا کرے گی

کل سوموار کے دن سے اسٹاک مارکیٹ میں دوپہر کے وقفے کو ختم کر دیا جائے گا اور مارکیٹ اپنے کام کو واحد سیشن میں مکمل کرے گی

395013
استنبول اسٹاک مارکیٹ اب اپنا کام ایک سیشن میں پورا کرے گی

استنبول اسٹاک مارکیٹ میں دو سیشن کا اطلاق اب تاریخ کا حصہ بن رہا ہے۔
کل سوموار کے دن سے اسٹاک مارکیٹ میں دوپہر کے وقفے کو ختم کر دیا جائے گا اور مارکیٹ اپنے کام کو واحد سیشن میں مکمل کرے گی۔
سن 1993 سے لے کر اب تک استعمال کی جانے والی ٹریڈنگ سوفٹ وئیر کی جگہ مقامی سوفٹر وئیر بِس ٹیک کی مدد سے اسٹاک مارکیٹ کی کاروائی اب قومی ٹیکنالوجی سے حل کی جائے گی۔
اس نئے نظام کی تیاری میں امریکن نازداک اسٹاک مارکیٹ نے بھی مدد کی ہے اور اس سسٹم کی مدد سے استنبول اسٹاک مارکیٹ کے کام کی رفتار میں 10 گنا اضافہ ہو جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں