اوزبکستان میں ترک کپڑے کی وسیع طلب موجود ہے:تانری وردی

تیارکردہ ملبوسات کی برآمداتی ترک انجمن کے صدر حکمت تانری وردی نے اوزبکستان میں منعقدہ ایک فورم کے دوران کہا کہ اس وقت ترکی 217 ممالک کو اپنا خام اور تیار کردہ کپڑا بیچ رہا ہےاور دونوں ممالک اگر کپڑے کی صنعت میں تعاون کریں تو یہ مشترکہ مفاد میں ہوگا

364201
اوزبکستان میں ترک کپڑے کی وسیع طلب موجود ہے:تانری وردی

تیارکردہ ملبوسات کی برآمداتی ترک انجمن کے صدر حکمت تانری وردی نے اوزبکستان میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری فورم میں شرکت کرتےہوئے اوزبکستان کے وزیر صنعت الہام حیدر اوف سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ترکی اور اوزبکستان کے درمیان کپڑے کی تجارت پر بات چیت ہوئی ۔
جناب تانری وردی نے اس موقع پر کہا کہ اس وقت ترکی 217 ممالک کو اپنا خام اور تیار کردہ کپڑا بیچ رہا ہے، دونوں ممالک اگر کپڑے کی صنعت میں تعاون کریں تو یہ مشترکہ مفاد میں ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ اوزبکستان کو اس وقت ڈیزائننگ اور ٹیکسٹائل لیبارٹریوں کی کمی کا سامنا ہے جس کےلیے ترکی تعاون کر سکتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں بعض منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا۔
بعد ازاں تانری وردی نے تاشقند میں موجود ترک کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں