کی اسٹون منصوبہ امریکی مفادات میں نہیں:اوباما

سات سالہ بحث کے بعد، امریکی صدر براک اوباما نے متنازعہ "کی اسٹون آئل پائپ لائن "منصوبے کی تعمیر کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے

412297
کی اسٹون منصوبہ امریکی مفادات میں نہیں:اوباما

سات سالہ بحث کے بعد، امریکی صدر براک اوباما نے متنازعہ "کی اسٹون آئل پائپ لائن "منصوبے کی تعمیر کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس پائپ لائن کو کینیڈا سےامریکہ کے وسطی علاقے کی جانب بچھایا جا رہا تھا۔
وائٹ ہاؤس سے اپنے خطاب میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ یہ 1900 کلومیٹر پائپ لائن امریکہ کے قومی مفادات میں نہیں تھی۔
اُنھوں نے کہا کہ اس منصوبے سے امریکی معیشت میں روزگار کے مواقع پیدا ہونےیا امریکی موٹر گاڑیاں چلانے والوں کو پہلے ہی سے کم نرخ پر دستیاب پیٹرول کے معاملے پر کوئی معنی خیز طویل مدتی بہتری کی توقع نہیں تھی۔
اوباما نے کہا کہ اُنھوں نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو فون پر اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ طویل عرصے سے ماحولیات کے ماہرین یہ دعویی کرتے آئے ہیں کہ’کی اسٹون پائپ لائن سے ماحولیات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
کینیڈا سے ٹیکساس تک کی اس پائپ لائن کے ذریعے یومیہ 8 لاکھ بیرل خام تیل کی ترسیل کا منصوبہ تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں