یونان: مالی پیکیج کی منظوری،عوام کی مشکلات میں اضافہ

قرضۃ دہندگان سے طے معاہدوں کی رو سے 3 سالہ عرصے کے دوران 86 بلین یورو کی مالی امداد کے عوض سخت گیر اقتصادی پالیسیاں عوام کا جینا دوبھر کرنےکےلیے مرتب کی جا رہی ہیں

393486
یونان: مالی پیکیج کی منظوری،عوام کی مشکلات میں اضافہ

یونانی پارلیمان نے تیسرے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
قرضۃ دہندگان سے طے معاہدوں کی رو سے 3 سالہ عرصے کے دوران 86 بلین یورو کی مالی امداد کے عوض سخت گیر اقتصادی پالیسیاں عوام کا جینا دوبھر کرنےکےلیے مرتب کی جا رہی ہیں ۔
ان پالیسیوں میں ٹیکسوں کی مد میں اضافہ ، سماجی بیمے اور بعد ازملازمت سے وابستہ نظام میں تبدیلیوں سمیت سرکاری ،طبی اور نقل و حمل جیسے شعبوں کی نجکاری شامل ہوگی ۔
اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ جو بھی ٹیکس چوری کرے گا اس کی سزا انتہائی سنگین ہو گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں