ہائی ٹیک پورٹ بائی MUSİAD میلہ قطر میں منعقد ہو رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی سرپرستی میں متوقع اس میلے میں 67 ترک فرمیں شرکت کریں گی

385766
ہائی ٹیک پورٹ بائی MUSİAD میلہ قطر میں منعقد ہو رہا ہے

ہائی ٹیک پورٹ بائی MUSİAD میلہ 6 سے 8 اکتوبر کو قطر میں منعقد ہو گا۔
صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی سرپرستی میں متوقع اس میلے میں 67 ترک فرمیں شرکت کریں گی۔
میلے کے تعارف سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کی صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کی سوسائٹی MUSİAD کے سربراہ نائل اولپاک نے کہا کہ "یہ میلہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقبل میں مضبوط تعاون کے حوالے سے ایک نیا آغاز ہو گا۔قطر اور ترکی کے درمیان ترقی یافتہ اور اسٹریٹجک سیکٹروں کے درمیان متوقع یہ تعاون ایک ایک گلوبل طاقت اور ایک ایک تاریخی شراکت داری ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میلہ 5 بلین ڈالر مالیت کا کاروباری حجم تشکیل دے گا۔
یہ میلہ دونوں ملکوں کا پہلا مشترکہ میلہ ہے اور اس کے وسیلے سے ترکی اور قطر کی دفاعی صنعت کے بڑے بڑے کردار ایک دوسرے سے ملیں گے ۔
ترکی کا پہلا علاقائی جیٹ طیارہ بھی پہلی دفعہ مشرق وسطی میں نمائش کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں