ترکی کے زیر مبادلہ کے ذخائر بلند سطح پر ہیں

سنٹرل بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سونے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بینکوں کے قلیل المدت قرضوں کی ادائیگی کر سکنے کی سطح سے بھی کہیں زیادہ مقدار میں ہیں

353235
ترکی کے زیر مبادلہ کے ذخائر بلند سطح پر ہیں

ترک سنٹرل بینک نے شرح سود کے فیصلے کے بعد ماہرین اقتصادیات کو معاشی صورتحال سے آگاہی کرائی ہے۔
سنٹرل بینک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سونے اور زرِ مبادلہ کے ذخائر بینکوں کے قلیل المدت قرضوں کی ادائیگی کر سکنے کی سطح سے بھی کہیں زیادہ مقدار میں ہیں۔
اس بریفنگ میں افراطِ زر کی شرح پر بھی توجہ مبذول کرائی گئی اور حالیہ ایام میں داخلی و خارجی مالی منڈیوں میں اتار چڑھاو کی بنا پر افراطِ زر کی شرح کے توقع سے کچھ بلند سطح پر رہنے کی وضاحت کی گئی۔
یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سال کی دوسرے عشرے میں برآمدات کی سطح میں بلندی سے اقتصادی سرگرمیوں میں سست روی کے محدود سطح تک رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
سینٹرل بینک کے مطابق درآمدات کے نرخوں میں گراوٹ زر مبادلہ کے بھاو کی بنا پر افراطِ زر پر نچلے درجے کے اثرات پیدا کرے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں