فن لینڈ:اضافی اجرتوں میں کمی احتجاج کا باعث بن گئی

مظاہرین نے فینیش وزیراعظم یوہا سیپیلا کے فلاحی و سماجی اخراجات اور اضافی اوقات کار کی اجرتوں میں کمی لانے پر مبنی اعلانات کے خلاف احتجاج کیا

390074
 فن لینڈ:اضافی اجرتوں میں کمی احتجاج کا باعث بن گئی

فن لینڈ میں حکومت کی سخت گیر پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔
مظاہرین نے فینیش وزیراعظم یوہا سیپیلا کے فلاحی و سماجی اخراجات اور اضافی اوقات کار کی اجرتوں میں کمی لانے پر مبنی اعلانات کے خلاف احتجاج کیا ۔
اس کے علاوہ ملک کے محکمہ ڈاک، مواصلات اور بندرگاہی امور سمیت اندرون ملک پروازیں معطل کرتے ہوئے ہڑتال کی گئی ۔
حکومت کا ان پالیسیوں کے نفاذ کے نتیجے میں مقصد،تین سال سے جاری معاشی کساد بازاری کو دور کرنا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں