یورپ کی شرح نمو کے تخمینے میں گراوٹ

یورپی سنڑل بینک کے سربراہ ماریو درگہی نے سن 2015 کے لیے شرح نمو کے تخمینے کو ڈیڑھ فیصد سے 1٫4 فیصد تک جبکہ افراط ِ زر کی شرح کو 0٫3 سے 0٫1 فیصد تک گرا ئے جانے کا اعلان کیا ہے

342554
یورپ کی شرح نمو کے تخمینے میں گراوٹ

یورپی سنٹرل بینک نے شرح نمو اور افراط زر کے تخمینے کی سطح کو گرا دیا ہے۔
بینک کے اس اعلان کے بعد یورو کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں تیز ی سے گراوٹ آئی ہے۔
یورپی سنڑل بینک کے سربراہ ماریو درگہی نے سن 2015 کے لیے شرح نمو کے تخمینے کو ڈیڑھ فیصد سے 1٫4 فیصد تک جبکہ افراط ِ زر کی شرح کو 0٫3 سے 0٫1 فیصد تک گرا ئے جانے کا اعلان کیا ہے۔
بینک نے سن 2016 کے اندازوں کو بھی گرا دیا ہے۔
درگہی کا کہنا ہے کہ یورپی زون میں معیشت سست روی سے آگے بڑھ رہی ہے ، مالی پالیسیوں میں بعض تدابیر کے ذریعے مختلف شعبوں میں اندرونی مانگ میں اضافہ کرنا لازم و ملزوم ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں