عالمی معیشت میں سست روی پر آئی ایم ایف کا انتباہ

انہوں نے چین میں معاشی سست روی، سخت گیر عالمی مالی حالات اور امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے احتمال پر توجہ مبذول کراتے ہوئے انڈونیشیا کی طرح کی بعض ترقی پذیر اقتصادیات کو " چوکنا" رہنے کی اپیل کی ہے

373086
عالمی معیشت میں سست روی پر آئی ایم ایف کا انتباہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لاگارد نے اعلان کیا ہے کہ عالمی معیشت متوقع شرح نمو سے کم سطح پر رہے گی۔
لاگارد نے انڈونیشیا کے دو روزہ دورے کے دوران پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امسال اقتصادی شرح نمو ماہ جولائی میں تعین کردہ 3٫3 فیصد کے اندازے سے کم سطح پر رہے گی۔
انہوں نے چین میں معاشی سست روی، سخت گیر عالمی مالی حالات اور امریکہ میں شرح سود میں اضافے کے احتمال پر توجہ مبذول کراتے ہوئے انڈونیشیا کی طرح کی بعض ترقی پذیر اقتصادیات کو " چوکنا" رہنے کی اپیل کی ہے۔
لاگارد نے مزید بتایا کہ چینی معیشت نئے ترقی ماڈل پر عمل پیرا ہے تو بھی یہ سست روی کا شکار ہے تا ہم یہ چیز ایک غیر متوقع پیش رفت نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں