مارک موبیوس:' ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں'

ترکی تربیت یافتہ افرادی قوت اور پائے کے منتظمین کی بدولت عالمی منڈی میں اپنا اثر رسوخ بنانے والی ایک انتہائی متحرک معیشت کا مالک ہے

324153
مارک موبیوس:' ترکی میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں'

ٹیمپلیٹون ترقی پذیر مالی منڈیوں کے گروپ چیئرمین مارک موبیوس کا کہنا ہے کہ ترکی میں سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ترکی تربیت یافتہ افرادی قوت اور پائے کے منتظمین کی بدولت عالمی منڈی میں اپنا اثر رسوخ بنانے والی ایک انتہائی متحرک معیشت کا مالک ہے۔
تقریباً چالیس برسوں سے ترقی پذیر ملکوں میں سرمایہ کاری کرنے والے موبیوس نے امریکی فیڈرل بینک کے ممکنہ شرح سود میں اضافے کے ترقی پذیر اقتصادیات پر اثرات پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ سے شرح سود میں اضافے کے ممکنہ اعلان نے مذکورہ اقتصادیات میں رسک کی سطح میں کمی لائی ہے۔ کیونکہ توقع ہے کہ یہ شرح معمولی سطح کی ہو گی۔ "
موبیوس کے مطابق ترقی ملکوں کے زر پر ڈالر کے دباو میں آئندہ کے ایام میں کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں