پرتگال: دیوالیہ ہونے والے بینک کے گاہکوں کا احتجاجی مظاہرہ

لزبون میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین نے دیوالیہ ہونے والے بینک سے اپنی رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا

322260
پرتگال: دیوالیہ ہونے والے بینک کے گاہکوں کا احتجاجی مظاہرہ

پرتگال میں گذشتہ سال دیوالیہ ہونے والے ایک بینک کے گاہکوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
دارالحکومت لزبون میں جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین نے دیوالیہ ہونے والے بینک سے اپنی رقوم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
مظاہرین اپنے محنت مشقت سے کمائے گئے پیسے کو واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں تاہم بینک صارفین کی رقوم کی واپسی کے لئے کوئی نہ تو کوئی تاریخ دے رہا ہے اور نہ ہی کوئی یقین دہانی کروا رہا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں