چین کی کرنسی کی قدر و قیمت میں کمی

چین کے مرکزی بینک نے منگل کو اپنی کرنسی کی قدر کم کر دی ہے جس کے بارے میں بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایک ہی بار کے لیے ہے اور اس کا مقصد کرنسی کے تبادلے کی شرح کو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے تحت کرنا ہے

323118
چین کی کرنسی کی قدر و قیمت میں کمی

چین کی کرنسی کی قدر و قیمت میں کمی۔
چین کے مرکزی بینک نے منگل کو اپنی کرنسی کی قدر کم کر دی ہے جس کے بارے میں بینک کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایک ہی بار کے لیے ہے اور اس کا مقصد کرنسی کے تبادلے کی شرح کو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے تحت کرنا ہے۔
چین کے پیپلز بینک (پی بی او سی) نے ایک مرکزی پوائنٹ سے دو فیصد اوپر یا نیچے روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ کی اجازت دی ہے اور یہ پوائنٹ روزانہ کی بنیاد پر پی بی او سی کی طرف سے مقرر کیا جائے گا۔
پی بی او سی نے اس تبدیلی کے نتیجے میں کرنسی کے مرکزی ریٹ کو 1.9 فیصد تک کم کر دیا ہے جس کے بارے میں بینک کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹ کے طلب و رسد اور مرکزی مطابقت کے معیار کو آگے بڑھائے گا۔
یوان کی قدر میں کمی سے دوسرے ممالک کے لیے چین کی برآمدات سستی ہو جائیں گی۔ منگل کو ہونے والا فیصلہ اس بات کے اعلان کے بعد سامنے آیا کہ جولائی میں ہونے والی برآمدات گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں 8 فیصد کم تھیں۔
یوان کی شرح قدر میں چین کے بڑے تجارتی شراکت داروں خاص طور پر امریکہ کی کرنسیوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے اس پر گرما گرم بحث ہوتی رہی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں