میں تمام ملکی مسائل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: چپراس

یونان کے وزیراعظم الیکسیس چپراس نے پارلیمان میں پیش کردہ یورپی امدادی پیکیج سے متعلق تمام ذمہ داریاں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے

380679
میں تمام ملکی مسائل کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: چپراس

یونان کے وزیراعظم الیکسیس چپراس نے پارلیمان میں پیش کردہ یورپی امدادی پیکیج سے متعلق تمام ذمہ داریاں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر یونانی وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک کی یورو زون میں حیثیت برقرار رکھنے کےلیے تمام توانائیاں صرف کی ہیں۔
چپراس نے کہا کہ میں اس معاہدے سمیت اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتےہوئے ان کی تمام تر ذمہ داریاں قبول کرتا ہوں لیکن مجھے افسوس ہے کہ ان اصلاحات کو نافذ کرنا ہماری مجبوری ہے ۔
چپراس نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق افواہوں کے بارے میں کہا کہ ہماری حکومت اپنی میعاد پوری ضرور کرے گی ۔
اس دوران بتایا گیا ہے کہ یونان میں بینک ایک مہینے بعد کھلیں گے۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ یونان کو سرکاری قرضوں کی ادائیگی کےلیے مزید وقت دیا جا سکتا ہے۔
البتہ یورو زون ممالک یونان پر وقاجب الادا قرضوں میں کمی کے خلاف ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں