یونان کو نیا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا معاہدہ طے پاگیا

یوروزون کے رہنماؤں کے مابین طویل مذاکرات کے بعد یونان کو نیا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا معاہدہ طے پاگیا ۔

345197
یونان کو نیا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا معاہدہ طے پاگیا

یوروزون کے رہنماؤں کے مابین طویل مذاکرات کے بعد یونان کو نیا بیل آؤٹ پیکیج دینے کا معاہدہ طے پاگیا ۔
یوروزون کے رہنماؤں کے درمیان برسلز میں 17 گھنٹے تک یونان کے معاملے پر مذاکرات جاری رہے ۔معاہدہ طے پا جانے کے بعد یورپین کونسل کے چیئرمین ڈونلڈ ٹسک نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔یورپی کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ جنکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونان کو یورو زون سے باہر نہیں نکالا جائے گا۔اب توقع کی جا رہی ہے کہ یونان کی پارلیمنٹ بدھ کو یوروزون کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات کی منظوری دے گی۔یونان کے علاوہ یوروزون میں شامل دیگر بہت سے ممالک کی پارلیمنٹ نئے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دے گی ۔یونانی وزیرِ اعظم ایلکسس چپراس نے معاہدہ طے پا جانے کے بعد کہا کہ ہم نے ایک سخت جنگ لڑی ہے ، قرض کے اصول و شرائط طے کرنے میں جیت حاصل کی ہے اور پورے یورپ کو عزت اور وقار کا پیغام دیا ہے ۔ معاہدہ مشکل ہے مگر ہم نے ملک کے اثاثوں کو باہر جانے سے روک لیا ہے ۔ علاوہ ازیں فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندنے کہا ہے کہ یوروزون کے ساتھ بیل آؤٹ ڈیل کے سلسلے میں یونانی وزیراعظم نے جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے۔ اولاند نے کہا کہ یوروزون کی جانب سے مزید بچتی اصلاحات کے مطالبے کو تسلیم کر کےچسپراس نے جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان تاریخی معاہدے سے یونان یوروزون کا حصہ رہے گا۔ دریں اثناء جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ یونانی پارلیمان کی جانب سے بیل آؤٹ معاہدے کی توثیق کے بعد وہ برسلز میں طے پانے والے اس معاہدے کو منظوری کے لیے جرمن پارلیمان میں پیش کریں گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں