یورو زون کے رہنما یونان کے موضوع پر دو حصوں میں بٹ گئے

جرمنی کا مطالبہ ہے کہ یونان کو 5 سال کے لئے یورو زون سے نکال دیا جائےتاہم فرانس خواہ عارضی ہی کیوں نہ ہو یونان کے یورو زون سے نکلنے کے خلاف ہے

379652
یورو زون کے رہنما یونان کے موضوع پر دو حصوں میں بٹ گئے

یورو زون کے رہنما یونان کے موضوع پر دو حصوں میں بٹ گئے ہیں۔۔۔
جرمنی کا مطالبہ ہے کہ اصلاحات نہ کرنے پر اصرار کی صورت میں یونان کو 5 سال کے عرصے کے لئے یورو زون سے نکال دیا جائے۔
تاہم فرانس خواہ عارضی ہی کیوں نہ ہو یونان کے یورو زون سے نکلنے کے خلاف ہے۔
برسلز میں جاری سربراہی اجلاس میں یوروزون کے وزرائے خزانہ نے یونان کے لئے شرط رکھی ہے کہ وہ 3 دن کے اندر اندر اصلاحات کو پارلیمنٹ سے منظور کروائے۔
وزرائے خزانہ کی دیگر تجاویز بھی رہنما وں کے درمیان موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔
ان تجاویز میں سمجھوتہ طے نہ پانے کی صورت میں یونان کے یورو زون سے انخلاء یا پھر نجکاری کے طریقے سے قرضوں کی وصولی کرنے والے فنڈ کی تشکیل بھی شامل ہے۔
اس کی رُو سے ایتھنز کوئی نیا قرضہ لینے کے لئے پہلے اس فنڈ میں 50 بلین ڈالر مالیت کی ایسی پبلک پراپرٹی اور خدمات کو رکھے گا کہ جن کی نجکاری کی جائے گی۔
وزرائے خزانہ نے یونان کے ،شرح سود میں اضافے ، پینشنوں کی ماہانہ مقدار میں کمی، نجکاریوں میں تیزی لانے اور کاروباری زندگی کو نئے سرے سے ترتیب دینے سے متعلق اصلاحات کے نفاذ کو قبول کرنے سے بھی آگاہ کیا ہے۔
تجاویز میں ،ضروری اصلاحات کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لئے یونان کو بدھ کی شام تک مہلت دی گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں