صدر ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا

اس آرڈینس کے تحت بینکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ تین فیصد کردی گئی ہے۔ آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا

379034
صدر ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا آرڈیننس جاری کر دیا

صدر مملکت ممنون حسین نے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کا آرڈینس جاری کر دیا ، آرڈیننس فوری نافذ العمل ہوگا ۔
اس آرڈینس کے تحت بینکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ چھ فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ تین فیصد کردی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایف بی آر سے متعلق دوسرے معاملات کے حوالے سے حکومت اور تاجروں کی ایسوسی ایشنوں کے درمیان اتفاق رائے کے بعد کیا گیا ۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے بینک ادائیگیوں پر اعشاریہ 6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے خلاف ملک بھر میں تاجر اتحاد نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تاجروں سے مذاکرات کئے اور ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا یقین دلایا تھا ۔ آرڈیننس کے مطابق بینک ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس اعشاریہ 6 فیصد سے کم کر کے اعشاریہ 3 فیصد کر دیا گیا ہے ۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں