یونان: نئی اقتصادی تجاویز کی قرارداد پارلیمان سے منظور

یونان نے یورپی وزرائے خزانہ کو اقتصادی اصلاحات کا ایک نیا منصوبہ پیش کر دیا ہےجس کے بعد یونان کی حکومت کو ایک مزید امدادی قرضے کی فراہمی کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے گا

344646
یونان: نئی اقتصادی تجاویز کی قرارداد پارلیمان سے منظور

یونان نے یورپی وزرائے خزانہ کو اقتصادی اصلاحات کا ایک نیا منصوبہ پیش کر دیا ہےجس کے بعد یونان کی حکومت کو ایک مزید امدادی قرضے کی فراہمی کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکے گا۔
یونانی حکومت کی طرف سے دیے گئے نئے منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن اطلاعات کے مطابق اس میں یورپی یونین کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافے اور اخراجات میں کمی کی تجاویز شامل ہیں۔
یونانی پارلیمان نے گزشتہ روز اس سلسلے میں ایک اجلاس منعقد کیا جبکہ اتوار کو 28 اراکین پر مشتمل یورپی یونین یونان کی صورتحال پر ایک ہنگامی سربراہ اجلاس بھی منعقد کر رہی ہے۔
بعض یورپی رہنماؤں کا خیال ہے کہ یونان کے پاس ان کے مطالبات پورے کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔
یونان کی جانب سے کفایت شعاری کے مزید اقدامات کرنے سے انکار سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔
البتہ یونانیوں کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی اخراجات اور پینشنوں میں کٹوتیوں سے متاثر ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہوئی ہیں اور معیار زندگی کم ہوا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے قرضوں کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دو امدادی قرضے حاصل کرنے کے بعد یونان ان کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، اس کی معیشت تیزی سے زوال کا شکار ہے اور اس کی ایک چوتھائی آبادی بے روزگار ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں