یونان کا بحران،برسلز میں اجلا س کا آغاز

اقتصادی بحران کے شکار ملک یونان کی حکومت معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات میں پیدا شدہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے اپنی گزشتہ ہفتے کی تجاویر میں مزید بہتری لے آئی ہے

336807
یونان کا بحران،برسلز میں اجلا س  کا آغاز

اقتصادی بحران کے شکار ملک یونان کی حکومت معاہدے کے حصول کے لیے مذاکرات میں پیدا شدہ تعطل کو ختم کرنے کے لیے اپنی گزشتہ ہفتے کی تجاویر میں مزید بہتری لے آئی ہے۔
یہ بات یونانی حکام کی طرف سے کہی گئی ہے۔
یور زون کے سربراہوں کی فوری ملاقات سے قبل یونانی حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ یونان کی طرف سے بہتر بنائی گئی اس پیشکش پر آج بدھ کے روز بھی غور کیا جارہا ہے۔
یونانی حکومتی اہلکار کے مطابق یونانی حکومت چاہتی ہے کہ معاہدہ جلد سے جلد ہو جائے تاکہ یونانی بینک کاری نظام کے لیے رقوم کی فراہمی کا سلسلہ بحال کیا جا سکے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان تجاویز میں اصلاحات، فنڈنگ، سرمایہ کاری پروگرام اور قرضے کے تصفیے سے متعلق شرائط کو بہتر بنایا گیا ہے۔
یونانی وزیراعظم الیکسِس چپراس بھی اس سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز میں ہیں۔
اجلاس سے پیشتر چپراس نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل، یورپی کمیشن کے سربراہ یاں کلاڈ ینکر اور فرانسیسی صدر فرانسوا ں اولاند سے ساتھ ملاقات کی ہے۔
یونانی وزیراعظم نے امریکی صدر سے بھی مالی بحران اور مالیاتی پیکج کے حوالے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں