یونان،مالیاتی اداروں کی  شرائط ماننے کو تیار

یونانی وزیر اعظم الیکسیز چپراس نے یورو زون کے وزرائے خزانہ کو تحریر کردہ ایک خط میں واضح کیا ہے کہ نئے معاہدےکے لئے ان کا ملک یورپی کمیشن کی بیشتر شرائط منظور کرنے کے لئے تیار ہے

328714
یونان،مالیاتی اداروں کی  شرائط ماننے کو تیار

یونان نے مالیاتی اداروں کو بیشتر شرائط منظور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
یونانی وزیر اعظم الیکسیز چپراس نے یورو زون کے وزرائے خزانہ کو تحریر کردہ ایک خط میں واضح کیا ہے کہ نئے معاہدےکے لئے ان کا ملک یورپی کمیشن کی بیشتر شرائط منظور کرنے کے لئے تیار ہے۔
یونانی وزیراعظم کا تحریر کردہ خط گزشتہ روز یورپی ممالک کے وزرائے خزانہ کی ٹیلی فونک کانفرنس سے ایک گھنٹہ قبل میڈیا میں جاری کیا گیا۔
گزشتہ روز ہی یونان میں قائم بینکوں کی ہزاروں شاخوں کو اے ٹی ایم کارڈ سے محروم لوگوں کو پینشن کی ادائیگی کے لئے کھول دیا گیا تاکہ وہ نقد رقم وصول کرسکیں۔
ساتھ ہی یونان نے پیشکش کی ہے کہ نئے قرضوں کے لئےاگر بات چیت کا دوبارہ آغاز ہو اتو وہ اتوار کو ہونے والے ریفرنڈم کو منسوخ کرسکتا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں