کراچی اسٹاک ایکسچینج دنیا کے پہلے دس ممالک کی فہرست میں شامل

واشنگٹن میں قائم مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے ملک میں کم ترین شرح سود کی وجہ سے یہ سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے

328698
کراچی اسٹاک ایکسچینج  دنیا کے پہلے  دس ممالک کی فہرست میں شامل

پاکستان کی معیشت بڑی تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور عالمی مالیاتی ادارت=ے بھی اب پاکستان میں ہونے والی اقتصادی ترقی کا اعتراف کرنے لگے ہیں۔
واشنگٹن میں قائم مالیاتی نگرانی کے بین الاقوامی ادارے بلوم برگ نیوز نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے ملک میں کم ترین شرح سود کی وجہ سے یہ سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ملک بن گیا ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی مرکز کراچی میں کئی تجارتی منصوبے جاری ہیں اور بڑی کمپنیاں تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم بنیادی ڈھانچے پر اخراجات میں اضافہ کررہے ہیں۔ملک میں شرح سود کم ترین سطح پر ہے جس سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔
کے ایس ای ہنڈرڈ سٹاک انڈکس میں گزشتہ بارہ ماہ میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ دنیا کے پہلے دس بہترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں