ایس اینڈ پی نے یونان کی ریٹنگ کو گرا دیا

یونان کی مالی حالت ہر کس پر عیاں ہے تو بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ تنظیم آئی ایم نے اس کے درجے کو سی سی سی منفی کر دیا ہے

325507
ایس اینڈ پی  نے یونان کی  ریٹنگ کو گرا دیا

اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے یونان کی درجہ بندی کو دوبارہ نیچے گرا دیا ہے۔
بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ تنظیم اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے یونان کی ریٹنگ کو CCC سے CCC- تک گرا دیا ہے تو اس کی اقتصادی توقع کو منفی پر چھوڑا ہے۔
ایس اینڈ پی کی سرکاری ویب سائٹ سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یونانی حکومت کی طرف سے قرضوں کی شرائط پر ریفرنڈم کروانے کی قرار داد کے بعد اس کی کریڈٹ ریٹنگ کو سی سی سی نیگیٹو تک گرا دیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونان کا یورو زون سے باہر ہونے کا احتمال 50 فیصد کے قریب ہے۔ اور اس کے مالی ذمہ داریوں کو پورا نہ کر سکنے کا احتمال قوی ہے۔
یونان کو آج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو 1٫6 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں تا ہم بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی نہ ہو پائے گی۔
خیال رہے کہ ایس اینڈ پی نے اس ملک کی درجہ بندی کو 11 جون کے روز CCC+ سے سی سی سی تک کم کر دیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں