یونان اور یوروزون کے وزرائے خزانہ کے مذاکرات میں پیش رفت

یورو زون کے وزرائے خزانہ اور رہنما برسلز میں یونان کی اقتصادی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔ قرضہ فراہم کرنے والے ممالک کو قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف یونان نے اب نئی اقتصادی تجاویز پیش کی ہیں۔ مذاکرات میں پیش رفت ہونے کا ذکر کرنے والے یورپی کونسل کے کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یوروزون کے وزرائے خزانہ کل یعنی بدھ کے روز اس موضوع پر بات چیت کریں گے

315058
یونان اور یوروزون کے وزرائے خزانہ کے مذاکرات میں پیش رفت

یورو زون کے وزرائے خزانہ اور رہنما برسلز میں یونان کی اقتصادی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے یکجا ہوئے ہیں۔
قرضہ فراہم کرنے والے ممالک کو قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف یونان نے اب نئی اقتصادی تجاویز پیش کی ہیں۔
مذاکرات میں پیش رفت ہونے کا ذکر کرنے والے یورپی کونسل کے کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ یوروزون کے وزرائے خزانہ کل یعنی بدھ کے روز اس موضوع پر بات چیت کریں گے۔
جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل نے کہا کہ یونان کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجاویز اہم پیش رفت ہے تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ جرمنی سمیت تمام رکن ممالک یونان کے یورو زون میں رہنے کی حمایت کررہے ہیں۔
فرانسیسی صدر نے مذاکرات کے بعد کہا کہ یونان اور دیگر ممالک معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اس سے قبل یونان نے امیروں اور کاروباری اداروں پر نئے ٹیکسوں سمیت سمجھوتے کے لیے نئی تجاویز پیش کیں۔
رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ نے یونانی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اِن کی بنیاد پر چند دنوں کے اندر اندر اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔
یونان کو عالمی مالیاتی اداروں اور مشترکہ سکے یورو کے رکن ملکوں سے تقریباً سوا سات ارب یورو کے ہنگامی قرض کی ضرورت ہے۔
یونانی وزیراعظم ایلکسس تسیپراس نے کہا کہ انھوں نے نئی تجاویز جرمنی، فرانس اور عالمی مالیاتی اداروں کو پیش کی ہیں لیکن کئی یورپی وزرا کے بقول ابھی تک یونان کے لیے امداد کی بنیادی شرائط طے نہیں ہو سکی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں