امریکی معیشت کی صورت حال تسلی بخش ہے:یلین

امریکی مرکزی بنک نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چند مہینوں میں ملکی معشیت کساد بازاری سے نکل آئی ہے اور اتنی مستحکم ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود کی ضمانت دے سکے

308751
امریکی معیشت کی صورت حال تسلی بخش ہے:یلین

امریکی مرکزی بنک نے اعلان کیا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چند مہینوں میں ملکی معشیت کساد بازاری سے نکل آئی ہے اور اتنی مستحکم ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح سود کی ضمانت دے سکے۔
یہ اعلان واشنگٹن میں وفاقی مرکزی بنک کے اعلیٰ حکام کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا
۔ اجلاس میں شرح سود کی پالیسی اور اس کے معشیت پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
مرکزی بینک نے مالی بحران کے زمانے سے شرح سود کی سطح تاریخی کم رکھی ہوئی تھی۔ وفاقی گور جینیٹ یلین کے جاری کردہ بیان کے مطابق، ملکی معشیت پھل پھول رہی ہے اور شرح نمو اس سال ایک اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
بینک نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ ملازمتوں کے مواقعوں میں بدستور بہتری آئے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں