یورپی یونین ۔لاطینی امریکہ اجلاس ختم

اجلاس کے اختتامی روز یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیڈیریکا موگیرینی نے کہا کہ 61 ممالک کا یہ اجلاس اپنے باہمی روابط کو مزید بہتر کرنے کا ایک نادر موقع ہے

301354
یورپی یونین ۔لاطینی امریکہ اجلاس ختم

یورپی یونین اور لاطینی امریکی ممالک کا سربراہی اجلاس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا۔
یورپی یونین کے خارجہ امور کی نگران فیڈیریکا موگیرینی نے کہا کہ 61 ممالک کا یہ اجلاس اپنے باہمی روابط کو مزید بہتر کرنے کا ایک نادر موقع ہے۔
اس موقع پر جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے خطاب میں دونوں خطّوں کے مابین مضبوط اقتصادی روابط پر زور دیا۔
اس دو روزہ اجلاس کے آخری روز تعمیر و ترقی کی پالیسیوں پر بھی بات ہوئی۔
یورپی کمیشن نے لاطینی امریکی ممالک میں 120 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ برسلز اجلاس میں بحیرہٴ کیریبیئن ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے چالیس سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت شریک ہوئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں