سرکاری و نجی سرمایہ کاری:ترکی صف اول ممالک کی فہرست میں

عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے درمیان ترکی سرکاری و نجی شعبے میں تعاون و سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے

298990
سرکاری و نجی سرمایہ کاری:ترکی صف اول ممالک کی فہرست میں

عالمی بینک نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے درمیان ترکی سرکاری و نجی شعبے میں تعاون و سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
بینک نے 139 ممالک پرمبنی 2014 عالمی و نجی شعبوں کے مشترکہ سرمایہ کاری کے زیر عنوان اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں ترکی کو یورپ اور وسطی ایشیا کے علاقے کے پانچ اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کا حامل اہم ملک قرار دیا ہے ۔
رپورٹ میں اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان منصوبوں پر مجموعی طور پر 107.5 بلین ڈالر کی لاگت آ ئی ہے ۔
اس فہرست میں برازیل اول نمبر پر ،ترکی دوسرے،پیرو تیسرے،کولمبیا چوتھے اور بھارت پانچویں نمبر پر ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں