آئندہ ہفتے قرضے کی پہلی قسط ادا کر دی جائے گی:یونان

مالی مشکلات کے شکار ملک یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے ذمے قرضوں کی ایک قسط آئی ایم ایف کو ادا کر دے گا

293472
آئندہ ہفتے قرضے کی پہلی قسط ادا کر دی جائے گی:یونان

مالی مشکلات کے شکار ملک یونان نے کہا ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے ذمے قرضوں کی ایک قسط آئی ایم ایف کو ادا کر دے گا۔
یونانی وزیر خزانہ یانِس واروفاکِس نے کہا ہے کہ حکومت اپنے ساتھیوں سے کئے گئے تمام وعدے نبھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
نیویارک میں آئی ایم ایف کے حکام سے ملاقات کے بعد یانِس واروفاکِس نے مزید کہا کہ ان کی حکومت یونان کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے پرعزم ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے
مالی بحران کے شکار یونان کو گزشتہ اگست سے آئی ایم ایف، یورپی ہمسایہ ممالک یا یورپی مرکزی بینک سمیت کسی عالمی ادارے سے کوئی امداد موصول نہیں ہوئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں