چھٹا عالمی انرجی ریگولیشن فورم استنبول میں منعقد ہو رہا ہے

فورم کا اجلاس استنبول لطفی کھردار کنوینشن سینٹر میں 25 تا 28 مئی کو منعقد ہو گا اور اس کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کریں گے

287516
چھٹا عالمی انرجی ریگولیشن فورم استنبول میں منعقد ہو رہا ہے

انرجی منڈیوں کے ریگولیشن اداروں کی میزبانی میں چھٹا عالمی انرجی ریگولیشن فورم آج استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔
فورم کا اجلاس استنبول لطفی کھردار کنوینشن سینٹر میں 25 تا 28 مئی کو منعقد ہو گا اور اس کا افتتاح صدر رجب طیب ایردوان کریں گے۔
فورم میں مختلف ممالک سے توانائی کی منڈیوں کی ریگولیٹنگ ایجنسیاں ، پالیسی میکرز، توانائی کی منڈیوں کی فعال فرمیں، مالیاتی ادارے ، ماہرین اور صارفین کے نمائندے شرکت کریں گے۔
فورم میں توانائی اور ریگولیٹنگ کے شعبے میں 100 سے زائد منتخب ماڈریٹر اور مقرر خطاب کریں گے اور اس میں 6 عمومی نشستوں سمیت کُل 24 نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں