زراعت بینک کی بوسنیا میں اعلی کارکردگی

حالیہ تین برسوں میں مزید تین نئی برانچیں کھولتے ہوئے مجموعی طور پر 28 برانچوں کے ساتھ سر گرم عمل زراعت بینک فعال طور پر نواں بڑا بینک ہے

285901
زراعت بینک کی بوسنیا میں اعلی کارکردگی

ترک زراعت بینک بوسنیا میں پہلے تین نمبروں پر آنے کا ہدف رکھتا ہے۔
بوسنیا ہرزیگوینا میں اپنی سرگرمیوں کو تقریباً بیس برس قبل شروع کرنے والے زراعت بینک نے اس ملک میں اولین طور پر پہلے 5 اور پھر پہلے تین بینکوں کی سطح پر آنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔
بینکاری کے شعبے میں ترکی سمیت بیرون ملک کئی ایک جدید اقدامات اٹھانے والا زراعت بینک بوسنیا ہرزیگوینا میں پہلے غیر ملکی سرمائے کے حامل بینک کی خصوصیت کا بھی حامل ہے۔ اسی طرح اس نے اس ملک میں پہلی بار کریڈٹ کارڈز کا اجرا کیا تھا اور پہلی اے ٹی ایم مشینیں لگائی تھیں۔
حالیہ تین برسوں میں مزید تین نئی برانچیں کھولتے ہوئے مجموعی طور پر 28 برانچوں کے ساتھ سر گرم عمل زراعت بینک فعال طور پر نواں بڑا بینک ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں