عالمی حالات کا منفی اثرترکی پر بھی پڑ سکتا ہے:بابا جان کا انتبا

نائب وزیراعظم علی بابا جان نے متنبہ کیا کہ عالمی صورت حال میں تبدیلیوں سے ترکی بھی متاثر ہو گا جس کےلیے ہمیں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے

282731
عالمی حالات کا منفی اثرترکی  پر بھی پڑ سکتا ہے:بابا جان کا انتبا

نائب وزیراعظم علی بابا جان نے کہا ہے کہ حکومت نے 25 مختلف منصوبوں کے لیے 1248 مرحلہ وار پروگرام تیار کیے ہیں جس کی مثال جی ٹوئنٹی کے کسی بھی رکن ملک میں نہیں ملتی ۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یونانی بحران یورپ کے سیاسی اتحاد و استحکام کو طویل عرصے متاثر کر سکتا ہے ۔
بابا جان نے کہا کہ نیٹو کے سیاسی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے نتیجے میں اس کے منفی اثرات کا سلسلہ زور پکڑتا جائے گا لہذا یونان کے لیے ضروری ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مفاہمت کی راہیں تلاش کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ عالمی صورت حال میں تبدیلیوں سے ترکی بھی متاثر ہو گا جس کےلیے ہمیں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
بابا جان نے مزید کہا کہ ترک معیشت نے ساڑھے بارہ سالہ عرصے کے سیاسی استحکام کے نتیجے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں