عالمی معیشت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ نے رواں سال میں عالمی اقتصادی صورتحال کا اندازا کروانے والی ایک رپورٹ جاری کی ہے

282043
عالمی معیشت کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ

اقوام متحدہ کی سن 2015 کی پہلی ششماہی کے حوالے سے عالمی معاشی صورتحال اور توقعات رپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
عالمی معیشت کی شرح نمو کی توقع کو 3٫1 فیصد سے 2٫8 فیصد تک کم دکھانے والی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ترکی ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔
اس رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ملکوں کا اقتصادی عدم استحکام عالمی معیشت کی تنزلی کے نمایاں اسباب میں سے ایک ہے۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ متحدہ امریکہ میں شرح سود میں اضافے کی توقعات ، یمن، یوکیرین اور شام کی جھڑپوں سمیت یونان کی قرضوں کے بارے میں غیر یقینی کی صورتحال نے خدشات پیدا کیے ہیں۔
رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ ترقی کی دوڑ میں بھارت چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، تیل کی قیمتوں میں گراوٹ سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک روس کی معیشت میں امسال تین فیصد تنگی متوقع ہے۔
رواں سال میں امریکی معیشت 2٫8 فیصد جبکہ یورپی یونین کی معیشت 2 فیصد کے قریب ترقی کرے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کے ماحول کے باوجود ترکی کی برآمدات میں اضافے کا عمل جاری رہے گا اور خارجہ تجارتی خسارے میں کمی واقع ہو گی۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں