وفاقی بجٹ 5جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا

وزیر خزانہ اسحق ڈارنے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدرات میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں عوام کے مفادات کا خیال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے

278582
وفاقی بجٹ 5جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ اگلے مہینے کی پانچ تاریخ کو قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔اس بات کا فیصلہ اتوار کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار کی صدرات میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیاگیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کے مفادات کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔
اجلاس میں رواں مالی سال کی اقتصادی سروے رپورٹ چار جون کو جاری کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی ۔
اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس بھی کل اسلام آباد میں بلایاگیاہے ۔
اجلاس میں رواں مالی سال کے بجٹ کے مالیاتی اور میکرو فریم ورک اور آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔
وزیرخزانہ کوبتایا گیا کہ بجٹ سٹریٹجی پیپر کابینہ کو پیش کرنے سے قبل جلد فنانس اور ریونیو کے بارے میں پارلیمانی قائمہ کمیٹی کو بھجوایاجائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں