یونان کاخزانہ خالی،سفارت خانوں سے رقوم حاصل کرنے کا فیصلہ

یونانی حکومت نے یورپ سے نقد رقم کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بیرونی ممالک میں متعین سفارت خانوں میں جمع رقوم ایتھنز روانہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں

276877
یونان کاخزانہ خالی،سفارت خانوں سے رقوم حاصل کرنے کا فیصلہ

اقتصادی بحران کا شکار ملک یونان اب شاید اس افراتفری کا عادی ہو چکا ہے۔
حکومت نے یورپ سے نقد رقم کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے بیرونی ممالک میں متعین سفارت خانوں میں جمع رقوم ایتھنز روانہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
یونانی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں مراسلات سفارت خانوں کو جاری کر دیئے ہین جن میں کہا گیا ہے کہ وہ اسٹیشنری ،۔ صفائی ستھرائی اور ویزے کی فیسوں سے حاصل کردہ رقوم کو فوری طور پر ایتھنز روانہ کریں ۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ یونانی سیاسی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ جس میں اس طرح کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سے پیشتر بھی یونان نے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کےلیے سرکاری اداروں کے خزانوں پر قبضہ کرلیا تھا جس سے اسے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں