ویزے کی آزادی کے سمجھوتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا

ہم چاہتے ہیں کہ ترک برآمد کنندگان دنیا کے ہر گوشے میں ویزے کی مشکل کے بغیر سفر کر سکیں: وزیر اعظم احمد داود اولو

269898
ویزے کی آزادی کے سمجھوتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا

ویزے کی آزادی کے سمجھوتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔۔۔
ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اولو نے استنبول میں چراغاں پیلس میں منعقدہ ترک برآمد کنندگان کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سال 2002 میں 42 ممالک کے ساتھ ویزے کی معافی کا سمجحوتہ طے پایا تھا جبکہ سال 2015 میں ان ممالک کی تعداد بڑھ کر 76 تک پہنچ گئی ہے اور ان ممالک کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔
وزیر اعظم داود اولو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ترک برآمد کنندگان دنیا کے ہر گوشے میں ویزے کی مشکل کے بغیر سفر کر سکیں۔
داود اولو نے کہا کہ برآمدات میں اضافے نے ترکی کو دنیا کے ہر گوشے میں مرکز توجہ بنا دیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں